The Secret To The Study Of Intelligent and Successful Students

Share This Post

The Secret To The Study Of Intelligent and Successful Students

ہر طالب علم کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اچھی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرے تاہم کچھ اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور کچھ معمولی کارکردگی ہی دکھا پاتے ہیں۔ کچھ طلبا پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے جس کی وجہ سے وہ معیاری کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتے جبکہ کچھ طلبا محنت کرکے بھی متوقع نتائج حاصل نہیں کرپاتے۔

The Secret To The Study Of Intelligent and Successful Students

درحقیقت ذہین اور پڑھائی کے شوقین طلبا کے مطالعہ کرنے کے کچھ خاص رازہوتے ہیں جن پر عمل کرکے وہ کسی بھی امتحان میں اعلیٰ نمبروں سے کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ ان کے شب و روز اس انتظار میں نہیں گزرتے کہ امتحانات سر پر آئیں گےتو پھر وہ تیاری شروع کریں بلکہ وہ روزانہ کی بنیادپر اپنی پڑھائی پر توجہ دیتے ہیں اور روزانہ کا سبق روزانہ یادکرتے ہیں۔

آپ کوئی  بھی امتحان دینا چاہتے ہوں، چاہے وہ میٹرک، انٹرمیڈیٹ، گریجویشن، ماسٹر کی سند ہو یا پھر او لیول، اے لیول یا انگریزی کا امتحان، ہر ایک کے حصول کے لیےمطالعے کو اپنے مزاج کا حصہ بنالینا کامیابی  کو یقینی بنا دیتا ہے۔

یہ تجاویز تعلیمی میدان میں آپ کی کامیابی کا کیمیاوی نسخہ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ غیرنصابی مطالعے میں بھی آپ کو ذہین اور فعال مطالعہ گو کے طور پر بھی کتابوں کی مسحور کن معلوماتی دنیا سے قریب رکھیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ تجاویز کونسی ہیں۔

ہمیشہ اپنے بارے میں مثبت سوچیں

کہتے ہیں کہ ہر انسان اپنی ہی سوچ کا عکس ہوتا ہے۔ جیسا ہم سوچتے ہیں ویسا ہی کرتے ہیں اور یہی اصول مطالعے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ مطالعے کے آغاز سے قبل خود کو باور کرائیں کہ آپ عقلمند ہیں۔ اس طرح آپ پُراعتماد انداز میں آگہی کے نئے سفر پر گامزن ہوں گے۔

عقلمند لوگوں کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

عقلمند لوگ ہمیشہ نئے خیالات کے لیے اپنا ذہن کھلا رکھتے ہیں۔ وہ اختراعی اور منفرد سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔ ہر وقت کسی نئے خیال کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔ آپ نے بھی اسی انداز کو اپنانا ہے۔

کھڑے ہوکر مطالعہ کرنامعمول کا حصہ بنائیں

کہا جاتا ہے کہ کھڑے ہوکر پڑھنے سے آپ کو دس فیصد زیادہ معلومات یاد رہتی ہیں۔ایسا اس بنا پر ہوتا ہے کہ جب آپ کھڑے ہو تے ہیں تو آپ کے دماغ میں زیادہ خون پہنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیمبرج کی طرف سے پاکستان کیلئے نیا امتحانی سیریز شیڈول جاری

سالانہ امتحان2021کا نیا پیپر پیٹرن جاری

 

پانی کا زائد استعمال کرنا

ہمارے دماغ میں 70فیصد پانی ہے مگر زیادہ تر لوگ جسم کو درکار مقدار میں پانی نہیں پیتے۔ گرمی ہو یا سردی، زیادہ سے زیادہ پانی پینا اپنامعمول بنالیں، خصوصاً نہارمنہ لازمی ایک گلاس پانی پیجیے۔ کچھ طالب علم پڑھائی کے دوران کافی اور پاپ کارن استعمال کرتے ہیں لیکن یہ ان کے دماغ میں پانی کی کمی اور بخارات کا موجب بنتے ہیں، اس لیے انھیں چاہیے کہ ہر روز اپنے جسم کے وزن کےمطابق کم ازکم آٹھ گلاس پانی پئیں۔

مطالعہ کی حکمت عملی کیاہونی چاہیے؟

مطالعہ کی حکمت عملی ثانوی کامیابی حاصل کرنے کا سب سے اہم طریقہ ہے۔ اپنے اہداف مقرر کرکے لکھیں، اگر آپ انہیں نہیں لکھتے تو آپ کے تمام مقاصدکی صورت گری آپ کے ذہن پر واضح نقش نہیں ہوتی اور وہ محض خواہشات تک محدود رہتے ہیں۔ طالب علموں کو چاہیے کہ وہ کاغذ پر تمام مضامین لکھیں جن کی تدریس آپ کے تعلیمی ادارے میں جاری ہے، ہر کلاس میں آپ اپنے گریڈ لکھیں۔ اسے گھر میں ایسی جگہ چسپاں کریں جہاں اٹھتے بیٹھتے آپ کی اس پر نظر پڑے تاکہ آپ کا ذہن مطالعے کے طے شدہ اہداف سے نہ بھٹکے۔

ذہن میں مطالعے کی تصویربنانا

آنکھیں بند کرکے اپنے ذہن کو آزاد چھوڑتے ہوئے مضامین کی تصویر ذہن میں لائیں۔ یہ ایک دلچسپ حقیقت ہے کہ آپ کا ذہن الفاظ کو جامد روپ میں دیکھنے کے بجائے تصاویر کی صورت دیکھتا ہے۔ وہ تصاویر میں تصورات بدلتا اور انہیں حقیقت کے پیراہن میں ڈھالتا ہے۔ اس کے لیےلفظ ’شیر‘ کوئی معنی نہیں رکھتابلکہ وہ شیر کی تصویر دیکھ کر ذہن میں جذب کرتا ہے۔ لفظ علامت تو ہوسکتے ہیں لیکن تصویر کی جگہ نہیں لے سکتے۔ تصویر حافظے پر دیر تک اپنا نقش چھوڑتی ہے۔

مطالعے کے دوران ورزش کی عادت ڈالیں

مطالعے کے دوران خود کو حرکت دیں۔ یہ تحریک آپ کے دماغ کو چاک و چوبند رکھتی ہے۔ ایسا کرنے کا ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ کھڑے ہوکر اپنے دائیں ہاتھ کو اٹھا کر اپنے بائیں ٹخنے کو چھوئیں، پھراپنے بائیں ہاتھ کو اٹھاکر اپنے دائیں ٹخنے کو چھوئیں۔ لیکن یاد رہے کہ اس عمل کے دوران گھٹنا مڑنا نہیں چاہیے۔ 15سے20بار یہ مشق دہرائیں۔

جب آپ پڑھ رہےہوتے ہیں تو اس معمولی سی حرکت سے آپ کا ذہن تروتازہ ہوجاتا ہے۔ پڑھتے ہوئے آپ پر جب بھی غنودگی طاری ہو تو اٹھ کھڑ ےہوں اور کمرے میں ٹہلتے ہوئے یا مندرجہ بالا ورزش کرتے ہوئے اپنے ذہن کو تروتازہ کریں۔

What is this website about?

This website Sound of the Soil Official deals with academic news, academic notices, exam results, exam date sheets, exam roll number slips, smart syllabuses for all parties, student scholarships, online admissions and guess papers for 9th, 10th,11th and 12th classes as well as trending and important news. It provides all the information about the all Educational Boards of Education across Pakistan including Federal Board,Bahawalpur Board,D.G.Khan Board,Faisalabad Board, Gujranwala Board, Lahore Board,Multan Board,Rawalpindi Board,Sargodha Board,Kohat Board, Abbottabad Board,Saidu Sharif Swat Board,Hyderabad Board,AJK Board,Balochistan Board,Sukkur Board.

Keep visiting our website https://soundofthesoil.com/ for educational news updates.

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *