The Best Educational Mobile Phone Apps For Kids To learn

Share This Post

The Best Educational Mobile Phone Apps For Kids To Learn.

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر ایک بار پھر تعلیمی اداروں لالک ڈاون کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔ تاہم، آن لائن کلاسز کا سلسلہ ایک ماہ جاری رہے گاجس کے بعد موسم سرما کی تعطیلات شروع ہوجائیں گی۔ تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے ویسے تو تمام عمر کے طلبا کا ہی بہت نقصان ہورہا ہے مگر دیکھا جائے توسب سے زیادہ حرج پرائمری اور پری پرائمری کے بچوں کا ہورہاہے۔

The Best Educational Mobile Phone Apps For Kids To Learn

ذیل میں چھوٹے بچوں کے لیے چند بہترین ایڈرائڈ فون اور آئی فون کی تعلیمی ایپس کے بارے میں بتایا گیا ہے، ہمیں امید ہے کہ آپ کے بچے کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔کھیل کیساتھ ساتھ بچوں کاذہن بھی بہترہوگا۔

Khan Academy Kids App

اس ایپ میں جانوروں کے پانچ کردار ماہرین تعلیم کے ذریعے سیکڑوں کھیلوں، اسباق اور کہانیوں میں بچوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ایپ کی “لائبریری” میں نام پرنٹ کرنے، پیمائش یا گنتی سیکھنے سمیت دیگر کاموں کے لیے سبق موجود ہے۔ اس میں کہانی کو بلند آواز میں پڑھنے اور اسے سننے کا آپشن بھی دستیاب ہے۔ ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور پر دستیاب یہ ایپ دو سے سات سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفید ہے۔

Number Run App

ٹیمپل رن پر یہ ذہانت سے بھرپور یہ گیم ایپ بچوں کو ریاضیریاضی میں ماہر بنانے میں مدد کرتی ہے اور وہ ایک ہندسے والی جمع ایڈیشن کی مشقوں سے بڑھتے بڑھتے تقسیم  تک پہنچ جاتے ہیں۔ پچاس سے زیادہ لیول پر آپ کو جلدی جلدی مشقیں حل کرنا ہوتی ہیں تاکہ اوتار آواتار چٹانوں پر چھلانگیں لگائے اور بلاؤں کو چکما دے کر خزانے تک پہنچ سکے۔ چھ سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامیاب طالبعلم کی کامیابی کاراز

زندگی میں مشکل مسائل کو کیسے حل کیاجائے

اپنے آپکو محدودرکھیں اورزیادہ وسائل مندبنیں

Dragonbox Numbers App

اس ایپ میں یاد کروانے کے بجائے “نمبر سینس” پر توجہ مرکوز کروائی جاتی ہے۔ ایپ کی عمدہ خصوصیت اس میں پزل کا موجود ہونا ہے۔ بچے ہندسوں (نمبروں) کی نمائندگی کرنے والے مختلف سائز کے کرداروں کی تصویر مکمل کرنے کے لیے خالی جگہوں پر پزل کے ٹکڑے لگاتے جاتے ہیں۔ اس میں ہندسوں کا حجم بڑھ اور کم بھی ہوسکتا ہے۔ چار سے آٹھ سال کی عمر کے بچوں کے لیے یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

Read Along by Google App

گوگل کی اس ایپ میں ذہن سازی کرنے والی پانچ سو سے زائد کہانیاں موجود ہیں، جن کو پڑھنے کے دوران اگر بچہ کہیں اٹکتا ہے تو ایپ اس کا درست تلفظ بتا دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر بچہ کوئی لفظ نہیں پڑھتا تو انڈرلائن کے ذریعے اس لفظ کی نشاندہی کردی جاتی ہے۔

Peekaboo Barn App

ایک سے تین سال کے بچے اس ایپ کے ذریعے جانوروں کے نام اور ان کی آوازیں سیکھتے ہیں۔ اس میں بچہ جب گودام کا دروازہ کھولتا ہے تو ایک جانور باہر آتا ہے، جس کے بارے میں اسے سیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ ایپل ایپ اسٹور پر بھی دستیاب ہے۔

What is this website about?

This website Sound of the Soil Official deals with academic news, academic notices, exam results, exam date sheets, exam roll number slips, smart syllabuses for all parties, student scholarships, online admissions and guess papers for 9th, 10th,11th and 12th classes as well as trending and important news. It provides all the information about the all Educational Boards of Education across Pakistan including Federal Board,Bahawalpur Board,D.G.Khan Board,Faisalabad Board, Gujranwala Board, Lahore Board,Multan Board,Rawalpindi Board,Sargodha Board,Kohat Board, Abbottabad Board,Saidu Sharif Swat Board,Hyderabad Board,AJK Board,Balochistan Board,Sukkur Board.

Keep visiting our website https://soundofthesoil.com/ for educational news updates.

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *