7 Common Mistakes Students Should Avoid in Examination

Share This Post

7 Common Mistakes Students Should Avoid in Examination.

یہ وہ غلطیاں ہیں جو بظاہر معمولی ہیں لیکن انکے سرزد ہونے سے طلبہ و طالبات بہت نقصان اٹھاتے ہیں۔ ہم نے ذاتی تجربہ سے ان غلطیوں کو اکٹھا کیااور آپ تک پہنچا رہے ہیں تاکہ یہ غلطیاں آپکے امتحانات کے دوران نقصان کا باعث نہ بنیں۔

7 Common Mistakes Students Should Avoid in Examination

کون کونسی کلاس کے طلبا ان غلطیوں سے محتاط رہیں؟

خاص طور پر میٹرک، انٹرمیڈیٹ ،بیچلر اور ماسٹر کے طلبہ و طالبا ت  لیکن اگر ضرورت پڑے تو پنجم اور ہشتم کے طلبابھی ان سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

امتحان کے دوران درج ذیل غلطیوں سے گریز کریں

سب سے پہلی غلطی یہ ہے کہ زیادہ تر طلبا امتحانی سنٹر میں داخل ہونے سے پہلے تک مسلسل پڑھتے رہے ہیں، حالانکہ وہ نہیں جانتے کہ ایسا کرنے سے ذہنی دباو بڑھتا ہے، جو سوالات مکمل طورپر تیارہوتے ہیں وہ بھی کبھی کبھارذہنی دباو کی وجہ سے بھول جاتے ہیں، اسلئے امتحانی سنٹر میں داخل ہونے سے قبل قریبا دس منٹ تک آرام کر لیں تاکہ ذہنی دباو نہ بڑھے۔

دوسری اہم بات یہ ہے کہ جیسے ہی آپکو پیپر مل جائے تو اسے احتیاط سے پڑھ لیں، کسی بھی سوال کا جواب لکھتے وقت اس سوال کو مکمل پڑھیں اور تسلی کیساتھ جواب لکھیں، جلد بازی بعض اوقات سوالات کے جوابات غلط لکھے جانے کا باعث بنتی ہے۔

تیسرااہم پوئنٹ یہ ہے کہ جوسوال آپکو نہیں آرہا اور اس کا جواب آخر میں لکھنا چاہتے ہیں تو اس سوال کی یاددہانی کیلئے اس پر کوئی ایسا نشان لگادیں تاکہ وہ سوال رہ نہ جائے، اکثر اوقا ت طلبا یہ غلطی کربیٹھتے ہیں۔

چوتھا پوائنٹ یہ ہے کہ پیپرحل کرنے دوران آپکو ہمت نہیں ہارنی چاہیے، اگر کوئی سوال آپکو نہیں آتاتو کوئی بات نہیں لیکن کوشش کریں اس سوال کا کوئی نہ کوئی جواب لازمی لکھیں، بعض اوقات چیکنگ کے دوران ایسے سوال کا ایک نمبر دے دیا جاتا ہےاور یاد رکھیں کے کہ امتحان کا ہر ایک نمبر آپکے رزلٹ کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔کئی بار ایسا ہوا ہے کہ طلبا صرف ایک نمبر کی کمی کی وجہ سے پوزیشن حاصل کرنے سے رہ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سخت مزاج لوگوں سے نمٹنے کے دلچسپ طریقے

پانچواں اہم پوائنٹ یہ ہے کہ کسی بھی سوال کو لکھتے وقت اس پر ضرورت سے زیادہ وقت مت لگائیں، کوشش کریں کہ اسے احتیاط کیساتھ مختصروقت میں لکھ لیں۔

چھٹی غلطی یہ ہے کہ بعض اوقات کمرہ امتحان میں موجود نگران کا رویہ سخت رہتا ہےتو اسیے میں آپکو چاہیے کہ نگران کے رویہ کو برداشت کریں اور اسے نذرانداز کریں تاکہ آپکاکوئی سوال رہ نہ جائے یا سختی کی وجہ سے کوئی سوال بھول نہ جائے ، اگر امتحان کے دوران آپکے ساتھ کوئی زیادتی ہوتی ہے تو آپ اپنا پیپر مکمل کرنے کے بعد اس مسئلہ کو حل کرسکتے ہیں۔ کوشش کریں کے پیپر حل کرنے کے دوران آپکی ساری توجہ پیپر ہونی چایئے۔

ساتویں اور آخری غلطی یہ ہے کہ پیپر ختم ہونے کے بعداپنے دوستوں کیساتھ پیپر کے سوالات کے بارے میں بحث نہ کریں، جتنی زیادہ بحث ہوگی اتنی زیادہ پریشانی بڑھے گی۔

امید ہے کہ یہ اہم پوائنٹس آپکے لیے کافی مددگار ثابت ہونگے۔

What is this website about?

This website Sound of the Soil Official deals with academic news, academic notices, exam results, exam date sheets, exam roll number slips, smart syllabuses for all parties, student scholarships, online admissions and guess papers for 9th, 10th,11th and 12th classes as well as trending, important news and useful informative articles. It provides all the information about the all Educational Boards of Education across Pakistan including Federal Board,Bahawalpur Board,D.G.Khan Board,Faisalabad Board, Gujranwala Board, Lahore Board,Multan Board,Rawalpindi Board,Sargodha Board,Kohat Board, Abbottabad Board,Saidu Sharif Swat Board,Hyderabad Board,AJK Board,Balochistan Board,Sukkur Board.

Keep visiting our website https://soundofthesoil.com/ for educational news updates.

You May Also Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *